کریم نگر کلکٹریٹ میں ڈاکٹر اسوسی ایشن کے ہمراہ کلکٹر ششانک کا اجلاس
کریم نگر۔12/ مئی ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز خانگی دواخانوں و نرسنگ ہوم کو آنے والے مریضوں کی اسکریننگ کرنے ، مشتبہ افراد کو سرکاری ہاسپٹل کو روانہ کیا جائے ، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ڈاکٹروں کو ہدایت۔ خانگی دواخانوں ، نرسنگ ہوم کو آنے والے مریضوں کی اسکرینگ کرنے کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی ، بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں آئی ایم اے ٹی اے این اے و دیگر ڈاکٹر اسوسیشن کے ہمراہ ضلع کلکٹر کے زیر صدارت جائزے اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر آئی ایم اے ڈاکٹروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خانگی دواخانوں میں او پی سہولیات و ایمرجنسی سرویس کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کوویڈ کے موجودہ صورتحال کے تحت اوپی اور ایمرجنسی کیسوں کے مریضوں کے ہاسپٹل میں داخلہ کے بعد ازاں کورونا کے متاثرہ ہونے کی صورت کے پیش نظر لئے جانے والے اقدامات کے متعلق آگہی حاصل کی اور متعلقہ حالات کے تحت سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہاسپٹل کو آنے والے افراد کی قبل ازاں اسکرینگ کی جائے ، کورونا متاثرہ کیمشتبہ پائے جانے پر سرکاری ہاسپٹل کو روانہ کیا جائے اور انکی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ڈی ایم ہیچ او کو روانہ کیا جائے۔ ہینڈ واش ، سماجی فاصلہ ، ماسک کا استعمال ، سانیٹائیزر کے استعمال پر پابندی سے عمل آوری کی جائے۔ ایس اے آر آئی / آئی ایل آئی کیسوں کے متعلق احتیاط برتی جائے۔ ” ای بیرت” پورٹل پر تفصیلات درج کی جائیں۔ اسکائینگ سنٹر میں رجوع ہونے والے افراد کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے علحدہ خصوصی رجسٹر میں اندراج کیا جائے۔ تفصیلات کے حصول کیلئے سوالات کی فہرست فراہم کی جائیگی۔ ایمرجنسی سہولیات و زجگی کے دوران مشتبہ مریض کی صورت میں ہیچ آئی وی کے متاثرہ افرادکیلئے لی جانے والی احتیاط کورونا مشتبہ کی صورت میں اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ ہاسپٹل میں فیومیگیشن ، ڈیسٹنیفکشن ، سانیٹائیزیشن کے متعلق ڈبلیو ہیچ او کے ذریعہ ہدایات جاری کئے جائینگے۔ کورونا کا مسئلہ ابھی ختم ہونے والا نہی ہے ، ڈاکٹر اور عملہ احتیاط کے ساتھ، کوویڈ پروٹوکال پر عمل آوری کرتے ہوئے خدمات انجام دیں۔ خانگی ہاسپٹل 3 بیڈ کے حامل ہاسپٹل لازمی طور پر پی سی بی سرٹیفکٹ حاصل کریں اور بیو میڈیکل ویسٹیج کیلئے وینکٹ رامانا انسیریٹرس سے رابطہ کریں۔ضلع کلکٹر نے بیو میڈیکل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی صلاح دی۔ اس اجلاس میں ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا ، سرکاری ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ وجئے کمار ، ڈاکٹروں و دیگر نے شرکت کی۔
