خانگی دواخانوں میں استعمال شدہ سرنجس میونسپل کوڑے دان میں ڈالنے پر جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی۔ میونسپل کمشنرسلوادی سمیا سانٹیشن عملے کے ساتھ خانگی دواخانوں کی تنقیح کرتے ہوئے صفائی و ستھرائی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس دوران مٹ پلی کے خانگی دواخانہ سرکشا ہاسپٹل میں استعمال شدہ سرنج ( سوئیوں ) کو میونسپل کی جانب سے نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالے جانے پر انہوں نے دوبارہ کوڑے دان میں نہ ڈالنے کی ہدایت دیتے ہوئے 5000 روپیوں کا جرمانہ عائد کیا اور کہاکہ اس طرح کی اشیاء کو اکٹھا کرنے پر میونسپل سانٹیشن عملہ صحت سے متعلق متاثر ہوسکتا ہے۔ ان فاضل اشیاء کو اکٹھا کرنے کیلئے ایک علحدہ گاڑی رکھی گئی ہے جو وقفہ کے حساب سے کریم نگر سے آتی ہے اس کے حوالے کیا جائے۔ مہلک امراض سے بچنے کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پر سب کو چلنا چاہیئے۔ بعد ازاں سڑکوں اور کھلے مقامات پر کچرا ڈالنے پر شاپ اونرس اور ہوٹل مالکین پر 4000 روپئے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی پر 500 تا 5000 روپئے جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے شاپ اونرس سے کہا کہ صفائی و ستھرائی میں تساہلی نہ برتیں ۔ کچرے کو مختص کردہ کوڑے دان میں ڈالکر کر میونسپل کا تعاون کریں۔ اس موقع پر سانٹیشن عملہ ٹی رمیش، عبدالمجیب، ماحولیاتی انجینئر وشنو، دھرمیندر، پونم نائیک ، ستیش اور دیگر موجود تھے۔