خانگی دواخانوں میں 250 روپئے میں ویکسین

   

نئی دہلی :۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ تمام سرکاری ہیلت سنٹرس پر کورونا ویکسین روک دی جائے گی البتہ خانگی دواخانوں میں یہ ویکسین 250 روپئے میں دینا طئے پایا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ 60 سے زائد اور 45 سال کے افراد کو یہ ویکسین دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ عوام اپنا نام آروگیہ سیتو ایپ یا حکومت کے CoWIN2.0 پورٹل پر درج کراسکتے ہیں ۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھر میں زائد از 10 ہزار خانگی دواخانے ہیں ۔ یہ ویکسین تمام سرکاری دواخانوں کے علاوہ ہیلت سنٹرس کے ساتھ ساتھ خانگی دواخانوں میں بھی دی جائے گی ۔ خانگی دواخانوں کے لیے 250 روپئے فیس رکھی گئی ہے ۔ حکومت نے ویکسین کے عمل کو اس ہفتہ روک دیا تھا تاکہ اس مہم کے لیے استعمال کئے جانے والے سافٹ ویر کو اپ گریڈ کیا جاسکے ۔ تمام ہیلت سنٹرس میں 1.15 کروڑ فرنٹ لائن ورکرس 16 جنوری سے ویکسین دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔۔