حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے ان تمام خانگی دواخانوں کو جہاں حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کی اجازت دی ہے۔ مریضوں سے بڑھی چڑھی فیس وصول کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی دواخانوں کو چاہئے کہ وہ حکومت کی مقررہ فیس ہی وصول کریں۔ ای راجندر نے کہا کہ خانگی دواخانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کا اعتماد حاصل کریں۔