خانگی دواخانہ میں 80 سالہ خاتون کو علاج کے بہانے دھوکہ

   

Ferty9 Clinic


پولیس کی فوری کارروائی پر ملزم کی گرفتاری،2 سال کی سزاء
کریم نگر۔حضور آباد ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ راجیشور راؤ نے21 مارچ کو کریم نگر کے محلہ سواران کے ایک خانگی دواخانہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون ویرماں جو جوڑوں کے درد کے علاج کے لئے دواخانہ آئی تھی دھوکہ سے اس ضیف خاتون کو جھانسہ میں ڈالتے ہوئے مساج کرنے کے بہانے اس خاتون کے جسم پر موجودہ تمام زیورات کو ایک کور میں ڈالا اور مساج کے بعد اس قسم کا دوسرا کور خاتون کے حوالے کردیا ۔ جب اس خاتون نے اپنے گھر پہنچ کر اس کور کو کھولا تو زیورات کی جگہ دیگر اشیاء کو پایا ۔ جس کے فوری بعد اس خاتون نے ٹوٹاؤن پولیس کریم نگر میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے بعد تحقیقات اس شخص کی شناخت کی اور اس شخص کو عدالت میں پیش کیا۔ پی سی آر کورٹ مجسٹریٹ سائی سدھا نے اس کیس کی سماعت کی اور اس ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کی سزا سنائی اور جرمانہ عائد کیا جس پر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے ٹوٹاؤن پولیس کی ستائش کی۔