حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) خانگی دواخانہ کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں ایل بی نگر پولیس نے دواخانہ کے ڈاکٹر اور اسٹاف کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ای پرتیبھا ساکن آر بی آئی کالونی الوال بی وجئے کی بیوی تھی اور اسے زچگی کیلئے 3 ستمبر کو ایل بی نگر کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر اسے لڑکی تولد ہوئی۔ زچہ اور بچہ دونوں کی حالت بگڑجانے کے نتیجہ میں نومولود کو بچوں کے دواخانہ منتقل کیا گیا جبکہ پرتیبھا آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ 4 ستمبر کو دوران علاج زچہ اور بچہ دونوں فوت ہوگئے۔ بی وجئے نے دواخانہ کے انتظامیہ بشمول ڈاکٹر ارونا اور وہاں کے اسٹاف کے خلاف ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی جس کے نتیجہ میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔B