حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد اسپیشل برانچ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ڈی سی پی ) سائی سری نے کل کہا کہ تمام خانگی سیکوریٹی خدمات انجام دینے والوں کو کسی مسلمہ ادارہ میں 160 گھنٹوں کے ٹریننگ پروگرام کی تکمیل اور ریاستی حکومت کا جاری کردہ ضروری لائسنس رکھنا ہوگا ۔۔