حیدرآباد 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خانگی اسکولس ترک کرکے سرکاری اسکولس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ تقریبا 2.2 لاکھ طلباء نے خانگی اسکولس سے سرکاری اسکولس میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔ یہ طلبا یکم تا دسویں جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری اسکولس ‘ مجالس مقامی اسکولس ‘ ماڈل اسکولس ‘ شہری اقامتی اسکول اور کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ وغیرہ میں جاریہ سال داخلے لئے ہیں۔ جاریہ سال اگسٹ میں سرکاری اسکولس میں داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد 1.14 لاکھ تھی جو اب 2.2 لاکھ تک جا پہونچی ہے ۔ یہ رجحان حالیہ وقتوں میں نیا نہیں ہے ۔ سال 2019-20 میں جملہ 68,813 طلبا نے خانگی اسکولس کو چھوڑ کر سرکاری اسکولس میں داخلہ لیا تھا ۔ یہ سالانہ اوسط تعداد بتائی گئی ہے ۔