خانگی ملازم کی پھانسی لیکر خودکشی

   

حیدرآباد۔ بیروزگاری سے تنگ آکر ایک خانگی ملازم نے حالت نشہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 ٹی ستیہ نارائنا جو پی جے آر نگر رائے درگم علاقہ کا ساکن تھا اور لاک ڈاؤن سے اب تک بیروزگار رہنے کے نتیجہ میں وہ معاشی پریشانی کا شکار ہوگیا تھا اُس نے حالت نشہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔