خانگی میڈیکل کالجس میں نشست بلاک کرنے کا عمل ختم ہوگا!

   

نیشنل میڈیکل کونسل کا آن لائن میں تمام نشستوں پر داخلہ دینے کا فیصلہ، محکمہ صحت کے سکریٹری کو مکتوب

حیدرآباد۔ 16 اگست (سیاست نیوز) نیشنل میڈیکل کونسل نے خانگی میڈیکل کالجس میں نشستیں بلاک کرنے کے عمل کو ختم کرنے کے لئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ آن لائن کونسلنگ کے ذریعہ داخلہ دینے اور کسی بھی صورت میں فزیکل کونسلنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی مرحلوں کی آن لائن کونسلنگ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ تب بھی نشستیں مخلوعہ رہ جاتی ہیں تو اس کو خالی چھوڑ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ طبی تعلیمی سال 2023-24 ایم بی بی ایس اور پی جی میں داخلوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں نیشنل میڈیکل کونسل کا سنسنی خیز فیصلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ریاست میں نشستوں کو بلاک کرنے کے عمل کو ختم کرنے سے محنتی اور ہونہار طلبہ کے ساتھ انصاف ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ طلبہ کی شکایتیں اور قانونی مسائل حل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اس عمل سے خانگی میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس اور پی جی کی مینیجمنٹ کوٹہ میں چند نشستیں مخلوعہ رہ جانے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال خانگی میڈیکل کالجس کی جانب سے ایم بی بی ایس اور پی جی کی مینیجمنٹ کوٹہ کی نشستیں بلاک کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر قانونی کاروبار کرنے کی شکایت وصول ہوئی ہیں۔ میرٹ طلبہ کو داخلہ دینے کے لئے فیصلہ کرنے کا این ایم سی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ن