حیدرآباد۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے خانگی میڈیکل کالجس کے دواخانوں کا دورہ کیا تاکہ کورونا علاج کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ انہوں نے خانگی میڈیکل کالجس سے کہا کہ وہ اپنے دواخانوں میں مریضوں کو داخل کرنا شروع کردیں اور اس بحران سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کریں۔ حکومت نے اپریل کے اوائل میں فیصلہ کیا تھا کہ کورونا مریضوں کا خانگی میڈیکل کالجس میں مفت علاج کیا جائیگا ۔ اس کیلئے تقریبا 22 خانگی میڈیکل کالجس کی شناخت کی گئی تھی جن میں جملہ 10 ہزار بستر موجود ہیں۔