خانگی ٹراویلس کی بسوں کو نذر آتشکرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے بسوں کے خاکستر ہونے والے واقعہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ کوکٹ پلی حدود میں گذشتہ روز تین خانگی ٹراویل بسیس جل کر خاکستر ہوگئیں تھیں ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد حادثہ پر شبہات کو ظاہر کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس نے جائے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد اس واقعہ کو محض اتفاقی حادثہ تصور کرنے سے انکار کرتے ہوئے سارے معاملہ کی تفصیلی جانچ کی ۔ اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر روی بابو نامی شخص کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ ٹراویل بسوں کے مالک سے بدلہ لینے کی خاطر اس نے بسوں کو نذر آتش کیا تھا ۔ خاطی شخص کی گرفتاری کے بعد اس پر حملہ کرنے والے ٹراویل بس اونر کرشنا ریڈی اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف بھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع