خانگی ٹراویلس کی 23 بسیں ضبط

   

امراوتی 17 اکٹوبر ( این ایس ایس ) اے پی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے تلگودیشم لیڈر و سابق ایم پی جے سی دیواکر کے خانگی ٹراویلس کی 23 بسیں ضبط کرلی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان بسوں سے قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور ان کے خلاف شکایات مل رہی تھیں۔ محکمہ کے حکام نے دھاوے کرتے ہوئے جملہ 23 بسوں کو ضبط کرلیا ہے ۔