خانگی کلینک کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک شہری کی مشتبہ موت کے خلاف ایک دواخانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے اوم سائی کلینک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 41 سالہ سنجے پردھان جو اڑیسہ کا متوطن، وینگل راؤ نگر علاقہ کا ساکن تھا، یہ شخص پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا۔ گذشتہ ہفتہ خرابی صحت کے سبب اس نے اوم سائی کلینک سے رجوع کیا۔ اس دواخانہ میں اس شخص کو انجکشن دیا گیا۔ تاہم اس کے بعد اس کی صحت مزید بگڑ گئی اور اس کے رشتہ داروں نے دوسرے دواخانہ منتقل کیا جہاں اس کی تیسرے دواخانے میں موت ہوگئی۔ رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔