خانگی کمپنی میں ملازمت کے لئے درخواستیں مطلوب : ضلعی عہدیدار برائے دیہی ترقی ونود کمارکا بیان

   

پداپلی۔ محکمہ برائے دیہی ترقی کے تحت خانگی کمپنی میں ملازمت کے لئے خواہش مند بے روزگار نوجوان افرادکو درخواستیں داخل کرنے کی ضلعی عہدیدار برائے دیہی ترقی ونود کمار نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ اطلاع فراہم کی۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے اور ای .جی.ایم کے زیراہتمام ریلینس جیو میں ملازمت کرنے کے لئے 200ملازمین کی ضرورت ہے۔ لہذا درجہ ذیل دئیے گئے اہلیت کے تحت خواہشمند نوجوان لڑکے جن کی عمر 19 تا 30 سال کے درمیان ہو ‘ اصلی اسنادات کے ساتھ 6 فروری 2021 صبح 10.30 بجے تا شام 4.00 بجے کے درمیان ای .جی.ایم ٹریننگ سنٹر پرگتی نگر ‘پداپلی میں منعقد شدنی انٹرویو کے لئے حاضر رہیں .مزید جانکاری کے لئے 9705292427 فون نمبر پر ربط کریں۔ اہلیت ، ملازمت و تنخواہ کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہیں۔1) اسوسی ایٹس،اہلیت :انٹر/ آئی ٹی آئی(اسمارٹ فون ہونا چاہئے) ، تنخواہ: -/13000 + مراعات 2) سیلس آفیسر(صرف لڑکے) اہلیت : انٹر/ ڈگری/بی ٹیک/ ایم بی اے ( اسمارٹ فون اور با ئیک ہونا چاہئے) ، تنخواہ: -/16000 + پی ایف ای ایس آئی۔