حیدرآباد : پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک آفس ملازم نے مالک سے بات چیت کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 45سالہ موہن ماجھی جو ایک پرائیوٹ کمپنی کے آفس میں بحیثیت آفس بوائے کام کرتا تھا ۔ کمپنی کے سرونٹ کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ کل وہ کمپنی کے مالک سے ملاقات کیلئے گیا تھا اور بات چیت کے بعد سرونٹ کوارٹرس پہنچا اور خودکشی کرلی ۔پولیس پنجہ گٹہ کو شبہ ہے کہ بات چیت کے بعد موہن دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔