سنگاریڈی کے خانگی ہاسپٹلس کا لائسنس منسوخ، ایک کو نوٹس جاری : کلکٹر
سنگا ریڈی:مسٹر ایم ہنمنت راؤ کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے کہا کہ ضلع کے خانگی ہاسپٹلس میں کورونا کے مریضوں سے زیادہ بل وصول کرنے والے خانگی ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس خصوص میں ایک نوڈل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ اچانک خانگی ہاسپٹل پہنچ کر مریضوں سے تفصیلات حاصل کر رہی ہے اور شکایت وصول ہونے پر فوری تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے ، اگر خانگی ہاسپٹل میں کورونا علاج کے لیے حکومت کی مقرر کردہ شرحوں سے زیادہ اور ریمیڈی سیور انجکشن ہاسپٹل میں ہونے کے باوجود باہر سے زیادہ قیمت پر منگوانے کی شکایت وصول ہو تو کاروائی کی جائے گی سنگا ریڈی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں کورونا مریض کے علاج کیلئے باہر سے انجکشن منگوانے کی شکایت مریض کے رشتہ دار نے نوڈل ٹیم سے کی جس پر نوڈل ٹیم عہدیداروں نے اس خانگی ہاسپٹل پہنچ کر تفصیلی طور پر جائزہ لیا، اس موقع پر یہ پتہ چلا کہ ہاسپٹل کی شکایت کرنے پر کورونا مریض کو دوا خانے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ کلکٹر نے کہا کہ حکومت کے رہنمایانہ خطوط اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر اس خانگی ہاسپٹل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس دواخانہ کا کورونا علاج کرنے کا لائسنس معطل کردیا اور وہاں پر زیر علاج کورونا مریضوں کو دیگر ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگاریڈی کے مزید ایک خانگی ہاسپٹل کے خلاف بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ خانگی ہاسپٹل میں کورونا مریضوں کے علاج پر زیادہ بل وصول کرنے اور باہر سے ریمڈیسیور انجکشن منگوانے کی شکایت وصول ہونے پر کارروائی کا انتباہ دیا۔ مسٹر ایم ہنمنت راو ضلع کلکٹر نے بتا ہا کہ ضلع سنگاریڈی میں مرض کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے ضلع انتظامیہ نے ٹیلی میڈیسن کا بھی انتظام کیا ہے۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ عوام فون پر ہی ڈاکٹر سے ربط پیدا کرتے ہوے علاج کرواسکتے ہیں۔ کورونا مریض یا کورونا کی علامتیں رکھنے والے افراد ٹیلی میڈیسن فون نمبر 7207218203 پر صبح ساڑھے نو بجے تا شام ساڑھے چار بجے تک فون کرتے ہوے ڈاکٹرس سے صلاح و مشورہ اور علاج کرواسکتے ہیں۔ ٹیلی میڈیسن میں جملہ 29 ڈاکٹرس جن میں کارڈیولاجسٹ’ یورولاجسٹ’ انکولاجسٹ’ ای این ٹی’ جنرل میڈیسن’ ارتھوپیڈکس اور گائناکولاجسٹ اور دیگر شامل ہے۔ عوام سے استفادہ کی خواہش کی۔