خانگی ہاسپٹلس کے تمام 3000 بستر پُر

   

Ferty9 Clinic

کورونا کے مریض سرکاری ہاسپٹل رجوع ہونے سے خوفزدہ
حیدرآباد۔حکومت کی جانب سے سرکاری اور خانگی ہاسپٹلس میں بستروں کی دستیابی کے بارے میں روزانہ مختلف دعوے کئے جارہے ہیں لیکن مریضوں کوگورنمنٹ ہاسپٹلس میں بستر کے حصول کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی ہاسپٹلس کے تمام 3000 بستر پُر ہوچکے ہیں۔ سرکاری ہاسپٹلس میں بستروں کی تعداد 17081 ہے جن میں آئسولیشن بیڈز 15645 ، آئی سی یو بیڈز 1616 ، وینٹلیٹرس 500 اور آکسیجن کے ساتھ بیڈز کی تعداد 3537 ہے۔ حکام نے بتایا کہ خانگی ہاسپٹلس کے 3000 بستر مکمل ہوچکے ہیں۔ حکومت نے کورونا علاج کیلئے 107 ہاسپٹلس کی نشاندہی کی ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں 826 آئسولیشن بیڈز، آکسیجن کے ساتھ 516 بیڈز، آئی سی یو کے 276 بیڈ زپُر ہوچکے ہیں۔ خانگی میڈیکل کالجس میں 15040 بستروں کی نشاندہی کی گئی جن میں 839 آئسولیشن بیڈز ہیں جبکہ 347 آئی سی یو اور 194 وینٹیلٹرس موجود ہیں۔ تاحال صرف 2 خانگی میڈیکل کالجس نے کورونا علاج کا آغاز کیا ہے۔