سوریا پیٹ : ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ ضلع کے خانگی ہاسپٹلس میں کورونا سے متاثرہ افراد سے زائد فیس کی وصولی پر لائیسنس کو منسوخ کیا جائیگا۔ اور حکومت کی ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں کی کنٹرولی کیلئے خصوصی افسران کو مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ضلع کے ہاسپٹلز اور میڈیکل شاپس پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا حکم دیا۔ اور پرائیویٹ اسکیننگ مراکز پر حکومت کی مقرر کردہ قیمت کے مطابق ہی اسکیننگ کرنے کی تجویز کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عوام لاک ڈاؤن پر بھر پور تعاون کررہی ہے اور وضاحت کی کہ کورونا وائرس کسی حد تک قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی دواخانوں میں کورونا سے متاثرہ افراد سے زائد رقم کی وصولی پر کلکٹریٹ میں قائم کورونا کنٹرول روم پر 6281492368,6300957120 پر اطلاع دیں، فوری کاروائی کی جائے گی۔ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے مائک سسٹم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے اور پولیس اہلکاروں کو لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا اور انہوں نے ایمرجنسی خدمات کے لیے متعلقہ محکموں کے عہدیداران کے لیے پاس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اور ڈاکٹروں کو مشورہ کیا کہ وہ زیر علاج مریضوں کو اعتماد اور ذہنی یقین دہانی کریں۔اور کہا کہ گھر گھر طبی سروے پر عوام بھرپور تعاون کررہے ہیں۔اور دیہی اور شہری علاقوں میں وقتا فوقتاً صفائی ستھرائی کے کام انجام دیا جارہا ہے۔اور گھر گھر سروے کے دوران ڈاکٹرس کی نگرانی میں کورونا کٹس تقسیم کیا جارہا ہے۔ اور کہا کہ ضلع میں ادویات اور آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔