حیدرآباد: ٹاسک فورس نے مہدی پٹنم میں خانگی ہاسپٹل پر دھاوا کر کے دو فرضی ڈاکٹرس کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمدشعیب سبحانی جس نے انٹر میڈیٹ کی تعلیم حاصل کی تھی مہدی پٹنم میں ’سمیر ہاسپٹل‘ کے نام سے دواخانہ قائم کیا اور خود کو اس کا چیرمین ظاہر کر نے لگا۔ ایک اور گرفتار ملزم محمدعبدالمجیب جس نے صرف ایس ایس سی کی تعلیم حاصل کی تھی وہ بھی اس ہاسپٹل کا منیجنگ ڈائر کٹر بن گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوںکے پاس کوئی ڈگری نہ ہو نے کے باوجود وہ دواخانہ چلارہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ مجیب نے ڈاکٹر محمدعبدالمجیب کے نام سے آدھار کارڈ حاصل کیا۔ سال 2017 آدھار کارڈکی بنیاد پر شعیب سبحانی، سمیر ہاسپٹل کے نام سے دواخانے کا رجسٹرشن کر وایا۔ پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار افراد عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے ان کی جانوں سے کھیل رہے تھے۔ گرفتا رافراد کے قبضہ سے ڈاکٹری کا ایک جعلی سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ بھی ـضبط کر تے ہوئے انہیں آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔