خانگی ہاسپٹل کیخلاف لاپرواہی کا مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز) خانگی دواخانہ کی مبینہ لاپرواہی کیخلاف ایک شخص نے کاچی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیگم بازار کے ساکن محمد ظفر الدین نے کاچی گوڑہ میں واقع شالنی ہاسپٹل کو اپنی حاملہ بیوی کو منتقل کیا تھا اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی تھی لیکن دواخانہ انتظامیہ نے محض طبی معائنہ کرکے خاتون کو گھر بھیج دیا تھا ۔ آج دوبارہ شدید تکلیف کے نتیجہ میں دواخانہ منتقل کرنے پر وہاں کے ڈاکٹروں نے یہ اطلاع دی کہ 5 مہینے کا حمل ضائع ہوگیا ہے اور فوری آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ دواخانہ کی مبینہ لاپرواہی کیخلاف شکایت کرنے پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔