خانگی ہاسپٹل کی لاپرواہی پیٹ میں بچہ فوت ہونے سے نرس کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک نرس کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 25 سالہ تونجائی کیجن نامی خاتون جو ایک پلاسٹک سرجری کے ہاسپٹل میں نرس کی حیثیت سے برسر خدمت تھی جوخدمات منی پور کی متوطن بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی منی کنڈا علاقہ میں رہتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکی حاملہ تھی ۔جو لاپرواہی کے سبب فوت ہوگیا تھا اور اس لڑکی کی صحت بگڑ گئی تھی ۔ اس نے اس کی ساتھی لڑکی کے ساتھ مقامی ہاسپٹل کا رخ کیا اور یہاں ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد اس لڑکی کو میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج منتقل کیا گیا ۔ انفکشن پھیلنے سے خاتون نرس کے فوت ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس رائے درگم نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔