خانگی ہاسپٹل کے ایم ڈی ڈاکٹر کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک ہاسپٹل کے ایم ڈی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق آدتیہ ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر رویندر نے آج اپنے ویلا میں خودکشی کرلی ۔ تاہم اس پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دماٹی گوڑہ علاقہ میں واقع ایک گیٹیڈ کمیونٹی کے ویلا نمبر 57 میں ڈاکٹر رویندر کمار نے اپنی لائیسنس ریوالور کے ذریعہ خودکشی کرلی ۔ کل رات ان کے مکان میں کوئی نہیں تھا ۔ ڈاکٹر کی بیوی دلسکھ نگر اپنی بیٹی کے پاس گئی تھی ۔ ڈاکٹر کی خودکشی کو مالی پریشانیوں کا سبب مانا جارہا ہے ۔ جواہر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔