ریاض : خانہ کعبہ میں بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے بیٹری سے چلنے والی نئی ویان سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو احاطہ مسجد الحرام میں آمد و رفت کے لیے استعمال ہوگی۔مسجد الحرام کے احاطے میں بزرگ اور معذور نمازیوں کو لانے لے جانے کے لیے نئی وین سروس کا افتتاح حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کردیا ہے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوںی کو مسجد حرا میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
