جمعرات کو خلیجی خطے میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر جمعہ کو پہلا روزہ قرار پایا اور نماز عشاء کے بعد تراویح شروع ہوگئی۔ خانہ کعبہ میں کورونا وائرس بحران اور لاک ڈاؤن کے سبب متصل فرش پر طواف روک دیا گیا تھا ۔ اب رکاوٹیں ہٹا کر تراویح پڑھی گئی۔
خلیجی ممالک جیسے سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگر میں جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا جبکہ غیرخلیجی ممالک جیسے آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ میں بھی جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا۔
