مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ دْنیا بھر کے مسلمان کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔ ہر سال دْنیا بھر سے عمرہ ، حج اور نماز کی خاطر ایک کروڑ سے زائد افراد یہاں آتے ہیں۔ خانہ کعبہ کے صحن یعنی مطاف کی صفائی کے لیے اب جدید ترین آلات کا استعمال ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے اتنے بڑے احاطے کوصرف پانچ منٹ میں صاف کر لیا جاتا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کیحرم مکی میں صفائی کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے مسجد حرام کی قالینوں اور صحن مطاف کو صاف کرنے کی ذمہ داری انجام دی جاتی ہے۔ اس ادارے کے رضا کار نماز مغرب کے بعد صرف پانچ منٹ میں مطاف کو صاف کردیتے ہیں۔ ماہ صیام میں مطاف کی صفائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔مسجد حرام میں قالینوں کی تطہیر کے ذمہ دار ادارے کے ڈائریکٹر جابر بن احم ودعانی نے بتایا کہ صرف پانچ منٹ میں صحن مطاف کی صفائی ایک ریکارڈ ہے۔