خان لطیف خان کا تعلیمی شعور بیداری میں اہم کردار

   

میں دیرینہ رفیق سے محروم : جنا ب زاہد علی خاںکا اظہار تعزیت
حیدرآباد۔جناب خان لطیف محمد خان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پرہونا مشکل ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیام تعزیت میں کہا کہ وہ ایک دیرینہ رفیق سے محروم ہوچکے ہیں۔انہو ںنے بتایا کہ جناب خان لطیف خان نے روزنامہ منصف کے علاوہ سلطان العلوم ایجوکشنل سوسائٹی اور خان لطیف خان فاؤنڈیشن کے ذریعہ ملت کی خدمات انجام دیں۔ انہو ں نے اپنے ابتدائی دور میں بہترین سرمایہ کار اور ایک مدبر غیر مقیم ہندستانی کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی تھی۔ جناب زاہد علی خان نے کہا کہ خان لطیف خان نے شہر میں سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذریعہ اسکولوں کے قیام اور بنیادی تعلیم کے انتظام کے ذریعہ ملت میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ایڈیٹر سیاست نے مرحوم کے افراد خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ جناب زاہد علی خان نے کہا کہ جناب خان لطیف خان کے انتقال سے شہر حیدرآباد ایک بہترین سیاس ‘ مدبر شخصیت و صحافی سے محروم ہوچکا ہے ۔ ان کا انتقال نہ صرف اردو دنیا بلکہ سیاسی تدبر رکھنے والوں کا بھی بڑا نقصان ہے۔