نئی دہلی: پروفیسر اختر الواسع چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی (جودھ پور) نے خان لطیف خان ایڈیٹر روزنامہ منصف کے انتقال کو اردو صحافت اور اردو دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خان لطیف خان نے منصف کی نئی صورت گری کی۔ اسے انگریزی صحافت کا ہم معیار بنانے کی کامیاب کوشش کی۔ ان کی ادارت میں منصف نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔ وہ ہمیشہ اردو اور اردو صحافت کی تاریخ میں اپنی خدمات کے لئے یاد رکھے جائیں گے ۔
