خان یونس اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی جاں بحق

   

خان یونس : العربیہ نیوز کے نمائندگان کے مطابق آج جمعرات کے روز صبح سے اب تک خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے دیگر مختلف علاقوں پر اسرائیلی بم باری سے مرنے والوں کی تعداد 81 ہے۔العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی حصے میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا اور جنوبی شہر رفح کے شمال مشرق میں واقع علاقے میراج پر شدید فضائی حملے کیے۔ اس کے علاوہ فرح شہر کے متفرق علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔