خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کی جانب سے ایک ہزار

   

دینی طلبہ میں مفت ہیلت کارڈس تقسیم کئے جائیں گے : محمود اسیر
سنگا ریڈی۔جناب محمود علی اسیر چیرمین خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگا ریڈی نے کہا کہ خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی کی جانب سے دینی مدارس کے طلباء اور طالبات میں ایک ہزار مفت ہیلت کارڈس خدمت خلق کے جذبہ تحت کے تقسیم کئے جا ینگے۔ان دینی مدارس میں مدرسہ انوار مصطفیٰ جلال باغ،مدرسہ عربیہ نعمانیہ راجم پیٹ، جامعہ انوار القرآن مدینہ سرکل، مدرسہ محبوب البنات شانتی نگر، مدرسہ عربیہ نعمانیہ نسواں مدینہ سرکل، مدرسہ جلیلیہ شانتی نگر، خانقاہ نوریہ نعل صاحب گڈہ، جامعہ فاطمہ نسواں امیری نگر، مدرسہ رحمتیہ رحمت پورہ اور مدرسہ جامع مسجدکلواکنٹہشامل ہیں۔واضح ہوکہ خاک طیبہ فاؤنڈیشن سنگاریڈی نے کووڈ کے دور میں مستحقین کی مفت تجہیز و تکفین کا انتظام کیا تھا۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی فریزر، غسل اسٹانڈ، ڈولا اورقبرکھدائی کامکمل سامان بھی سربراہ کیاجاتاہے، قابل ستائش بات یہ ہیکہ جناب ایم۔اے معز صدرفیضی چمن جومیتوںکوبلامعاوضہ غسل دیتے ہیں۔ انکی خدمات بھی بلامعاوضہ حاصل کرتے ہیں۔