“خبردار، محفوظ اور محتاط رہیں”؛ دنیا بھر میں کوویڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات پر وزیراعظم مودی کا مشورہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ہم وطنوں کی توجہ کئی ممالک میں کوویڈ 19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی طرف مبذول کرائی اور انہیں چوکس، محفوظ اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ آل انڈیا ریڈیو کے اس سال کے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات” کے 96 ویں اور آخری ایپی سوڈ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، “اس وقت بہت سے لوگ چھٹی کے موڈ میں بھی ہیں۔ تہواروں اور ان مواقع سے بہت لطف اندوز ہوں، لیکن تھوڑی احتیاط بھی کریں۔ آپ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا بڑھ رہا ہے۔ اس لیے ہمیں ماسک اور ہاتھ دھونے جیسی احتیاطی تدابیر کا زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔