خبرچمپئن لیگ کی اختتامی تقریب کا دمام میں انعقاد

   

Ferty9 Clinic

دمام۔8؍ڈسمبر( پریس نوٹ)تلنگانہ اسوسی ایشن الخبر کے زیر اہتمام خبر چمپئن لیگ سیزن 28اور یونائیٹیڈ کپ کی اختتامی تقریب کا دمام کے ایک فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا۔اس اسپورٹ ایونٹ نے شائقین کرکٹ میں جوش بھر دیا اور مختلف کمیونٹیز کو یکجا کرنے کا بھی موقع فراہم کیا۔اسوسی ایشن کے بانی فاروق مصری کے قیادت میں ایونٹ کا میابی سے انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر مملکت کے مختلف حصوں سے آئے اسپورٹ سے وابستہ شخصیات نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مختلف تہذیبی پروگرامس پیش کئے گئے جن کو حاضرین نے خوب پسند کیا اور ستائش کی۔ایونٹ کے دوران آئی آئی ایس ڈی انٹرنیشنل اسکول دمام کی نمایاں خدمات اور مسلسل تعاون کے اعتراف میں سید صفدر کو خصوصی طور پر تہنیت پیش کی گئی اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ایونٹ میں ایچ ایچ اسپارٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونائیٹیڈ کپ اپنے نام کرلیا۔
شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کر دیا