حیدرآباد : تلنگانہ ڈائگناسٹکس جہاں مختلف پیتھالوجیکل ٹسٹس کئے جاتے ہیں، ریاست کے مزید 19 اضلاع میں اس ماہ کے اختتام تک کھولے جائیں گے۔ خون کے معائنے کے کم از کم 57 فارمس، بشمول کمپلیٹ بلڈ پکچر (CBP)، مقامی رائیڈ پروفائیل، لیپڈ پروفائل، جگر کی اور گردے کی کارکردگی ٹسٹس ان لیابس میں مفت کئے جاتے ہیں۔ اس کی کارکردگی ہب اینڈ اسپوک ماڈل پر ہوتی ہے۔ ہب ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس میں واقع ہوگا اور تمام گورنمنٹ ہیلت فیسلٹیز جیسے ایریا ہاسپٹل، پرائمری ہیلت سنٹر، کمیونٹی ہیلت سنٹر، بستی دواخانہ اور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل اسپوکس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ یہ ٹسٹس کروانے کیلئے گورنمنٹ ہیلت سنٹرس کے میڈیکل آفیسرس کی تجویز کی ضرورت ہوگی۔ خون اور یورین کے نمونے اسپوکس پر وصول کئے جاتے ہیں اور انہیں ہر روز ہبس کو بھیجا جاتا ہے جہاں ان کے معائنے کئے جاتے ہیں اور نتائج عوام کو آن لائن روانہ کئے جاتے ہیں اور رپورٹس کو اسپوکس پر بھی دستیاب بنایا جاتا ہے۔ اس ماڈل کو حیدرآباد میں جنوری 2018ء میں شروع کیا گیا تھا۔ ہر روز تقریباً 6,000 نمونے انسٹیٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن (IPM)، نارائن گوڑہ میں واقع سنٹرل ہب پر وصول ہوتے ہیں۔ اب تک اس ہب پر آٹھ لاکھ سے زائد مریضوں کیلئے تقریباً 25 لاکھ ٹسٹس کئے گئے۔ ایک ماہ قبل اس لیاب کا سدی پیٹ میں افتتاح کیا گیا۔ اس ماڈل کے ڈرائی رنس 10 اضلاع بشمول کریم نگر، کھمم، گدوال اور ملگ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ یہ لیابس ریاست کے مزید 19 اضلاع میں اس ماہ کے ختم تک شروع کئے جائیں گے۔ ڈائگناسٹکس لیابس عوام پر مالی بوجھ کو کم کرنے میں معاون ہیں۔