نظام آباد: 15/جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کی جانب سے ہر ماہ 40 غریب معذورین و مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔اس خصوص میں آج زیر سرپرستی صدر ٹرسٹ مولانا مفتی سعید اکبر کے ہاتھوں غریب مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ مولانا مفتی سعید اکبر کی سرپرستی میں تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مختلف فلاحی و رفاعی خدمات کو انجام دیا جاتا ہے۔اس راشن کٹس تقسیم کے موقع پر نائب صدر مولانا سید عماد الدین، حافظ مجیب احمد خانم،محمد اظہر الدین،حافظ جعفر،مولانا محمود،عبدالحیی راحیل و دیگر موجود تھے۔
دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے رہنمائی کیمپ
نظام آباد: 15؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ابراہیم کنوینر کی اطلاع کے بموجب ایس آئی او شہر نظام آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ارقم اسٹیڈی سرکل2025ء کا انعقاد20؍جنوری تا28؍فروری2025ء تک عمل میں لا یا جارہا ہے۔ یہ اسٹیڈی سرکل دسویں جماعت کے طلباء کے تعلیمی معیارکو تقویت دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ(35) روزہ اسٹیڈی سرکل کا مقصد طلباء کو ماہر ین کی رہنمائی وسرپرستی فراہم کرناہے تا کہ وہ آنے والے امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ اسٹیڈی سرکل کی خصوصیات کے سلسلہ میں انہوںنے بتایاکہ طلباء کو ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی مدد سے اہم نصاب کی تکمیل کروائی جائیگی۔ ضروری مطالعاتی مواد فراہم کیاجائیگا۔ طلباء کو فرداًفرداً توجہ اور رہنمائی فراہم کی جائیگی۔ جس کی فیس صرف500/- روپئے رہے گی۔ پہلے آئیںاور پہلے پائیں کی طرز پر صرف 100نشستیں پُر کی جائیں گی۔ شہر نظام آباد کے ایس ایس سی جماعت کے خواہشمند طلباء اس اسٹیڈی سرکل سے استفادہ حاصل کریں تاکہ آنے والے امتحانات میں کامیابی کو یقینی بنایاجائے۔ رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کیلئے 6304785825اور7569078924پرربط پیدا کریں۔