نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اور لمبی اور صحتمند زندگی کی دعا کی۔ اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی سے رکن پارلیمان سونیا گاندھی آج 74 برس کی ہو گئیں۔مودی نے ٹویٹ کیا، ’’سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی مبارکباد، مالک انھیں لمبی اور صحت مند زندگی بخشے‘‘۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے صدر کانگریس کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سونیا گاندھی جی کو خدا اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے ۔
