٭ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ جب سے انھوں نے ٹی وی پر ہنومان چالیسا پڑھا، بی جے پی قائدین اُن کا مذاق بنا رہے ہیں۔ کجریوال نے کہا: ’’یہ کس قسم کی سیاست ہے؟ بھگوان کا ہر ایک سے تعلق ہے۔ خدا کرے وہ سب کا بھلا کرے، حتی کہ بی جے پی والوں کا بھی۔ ‘‘ یہ ریمارک صدر دہلی بی جے پی منوج تیواری کے بیان پر ردعمل ہے جبکہ تیواری نے چیف منسٹر کو ایک ہنومان مندر کی پاکی کو خراب کرنے کا مورد الزام ٹہرایا تھا۔