خدمات میں کوتاہی پر سخت کاروائی کا انتباہ

   

سنگاریڈی میں آنگن واڑی ٹیچرس و عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، ضلع کلکٹر کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 7؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں آئی سی ڈی ایس عملہ آنگن واڑی اساتذہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کرتا ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی، جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کو صحیح طریقے سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔ وی کرانتی کلکٹر ضلع نے عہدیداروں کو انتباہ دیا ہے کہ اگر آنگن واڑی سپروائزرس، سی ڈی پی او اور اساتذہ اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہیں تو سخت کارروائی کی جائے گی پنچایت راج مشن بھگیرتا محکمہ برقی عہدیداروں اور سی ڈی پی اوز آنگن واڑی کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ وی کرانتی ضلع کلکٹر نے کہا کہ زیر تعمیر آنگن واڑی عمارتوں اور بیت الخلاء کی تعمیر جلد مکمل کی جائے بیت الخلاء کے لئے پانی کے ٹینک لگائے جائیں مشن بھگیرتا عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر آنگن واڑی مراکز میں پینے کے پانی کے مسائل کو دور کیا جائے سی ڈی پی اوز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایم پی ڈی او پنچایت سکریٹری کے ساتھ مل کر موجودہ میٹروں کے کنکشن قائم کرنے کے لیے مسئلہ کو حل کریں آنگن واڑی سپروائزر اور سی ڈی پی اوز اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے آنگن واڑی سنٹروں کا روزانہ معائنہ کریں، اگر کہیں بوسیدہ بلڈنگ ہو تو فوری طور پر محفوظ عمارتوں میں منتقل کیا جانا چاہیے آنگن واڑی عملہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دے پوشن ابھیان ٹیموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں کہ حاملہ خواتین اور بچوں کو آنگن واڑی مراکز میں مناسب غذائیت کے ساتھ معیاری خوراک ملے ۔کلکٹر نے ہدایت دی کہ آنگن واڑی مراکز میں والدین کی میٹنگ کو مقررہ وقت پر منعقد کی جائیں اور سپروائزر اور سی ڈی پی او سطح کے عہدیدار ان میٹنگوں میں شرکت کریں ،آئی سی ڈی ایس کے عملے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر آفیسر للیتا کماری، زیڈ پی سی ای او جانکی ریڈی، ڈی پی او سائی بابا، ای ای پی آر جگدیش، مشن بھگیرتا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔