’خدمت بھی روزگار بھی‘ تیسرے ’جن اوشدھی دیوس‘ کا مرکزی موضوع

   

نئی دہلی : ملک کے شہریوں کو مہنگی دواؤں سے راحت پہنچانے کے مقصد سے سستی جینرک دوائیں مہیا کرانے کے لئے شروع کئے گئے ‘پردھان منتری بھارتیہ جن آوشدی پروجیکٹ’ کے تحت ایک ہفتہ طویل تیسرے جن اوشدھی دیوس ، 2021 کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔7 مارچ تک جاری رہنے والی اس تقریب کے دوران ، پہلے دن ملک بھر میں جن اوشدھی سینٹروں میں صحت سے متعلق کیمپ لگائے گئے ۔ مختلف جن اوشدھی سینٹروں پر لگے ہیلتھ چیک اپ کیمپوں میں بلڈ پریشر کے ٹیسٹ ، ذیابیطس لیول چیک ، مفت ڈاکٹروں کی مشاورت ، مفت ادویات کی تقسیم وغیرہ کا انتظام بھی کیا گیا۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ لگائے گئے تھے ۔ ہیلتھ کیمپوں میں عام لوگوں کو جن اوشدھی مراکز میں فروخت ہونے والی دوائیوں کی قیمتوں سے متعلق فوائد اور معیار سے آگاہی اور تعلیم دی گئی۔ہندوستان کے وزیر اعظم جن اوشدھی پروجیکٹ (پی ایم بی جے پی) کی عمل آوری کرنے والی ایجنسی ، بیورو آف فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی پی آئی) 7 مارچ 2021 کو ‘خدمت بھی – روزگار بھی’ کے مرکزی خیال کے ساتھ تیسرا جن اوشدھی دیوس منا رہی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 مارچ کو ہر سال ملک بھر میں ‘جن اوشدھی دیوس ’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال ، ہندوستان کے 15لاکھ سے زیادہ شہریوں نے دوسرے جن اوشدھی دیوس کے موقع پر 5695 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی مرکزوں پر منعقدہ اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یکم مارچ سے 7 مارچ تک ملک بھر میں جن اوشدھی دیوس ہفتہ کی تقریبات میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ ، جن اوشدھی بحث ، ٹیم ڈیم ینگ ، جن اوشدھی کا ساتھ وغیرہ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔’پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پروجیکٹ’حکومت کا ایک خصوصی اقدام ہے ، جو عوام کو سستی قیمت پر معیاری ادویات فراہم کرنے کی کوشش میں وسیع پیمانے پر متاثر کررہا ہے ۔