جمعیت اہلحدیث ورنگل کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم ،امیر شہری سید عثمان سلیم کا خطاب
ورنگل ۔/21مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی و ضلعی جمعیت اہلحدیث ورنگل کے اشتراک اور جمعیت سے وابستہ سعودی عرب میں مقیم دوست و احباب کے تعاون سے ورنگل،قاضی پیٹھ اور ہنمکنڈہ کے مختلف علاقوںمیں بسنے والے غریب ،بے سہارا ،معذور،بیوائوں اور مسکینوںمیں تین مرحلوں کے تحت بلا مذہب وملت سید عثمان سلیم امیر شہری جمعیت اہلحدیث ورنگل کی نگرانی میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔اس موقع پر سید عثمان سلیم نے کہاکہ خدمت خلق اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت اہلحدیث ہمیشہ سے ہی مختلف آفات سماوی کے وقت اور رمضان المبارک کے دوران غریبوں کی نشاندہی کرکے انہیں راشن کٹس اوردیگر درکاراشیاء فراہم کرتی آرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانیت کے خدمت کے لئے آگے آئیں تاکہ سماج میںمشکلات سے دوچار افراد کوراحت ہوسکے یہ خدمت قلبی سکون بہترین ذریعہ ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ جمعیت کی جانب سے تین مرحلوںمیں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔پہلے مرحلہ میں 150راشن کٹس اور دوسرے مرحلہ میں75راشن کٹس مہینے بھر کا مکمل راشن تقسیم کیا گیا ۔اور تیسرے مرحلہ کے تحت عید راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔اس موقع پر جمعیت کے دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے ۔
