حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کیسرا کے مطابق 30 سالہ دیاکر جو پیشہ سے خانگی ملازم ایس سی بستی کا ساکن رہتا تھا ۔ درد شکم کے سبب یہ شخص کافی پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے 4 ا پریل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا ۔ اور علاج کے دوران کل رات عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔