حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خرابی صحت اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ 23 سالہ بھوانی جو سدن ٹاون شپ لپوماملہ علاقہ کے ساکن شخص شیکھر کی بیوی تھی ۔ بھوانی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی ۔اور اس کے دو بچے ہیں گذشتہ چند روز سے خاتون گھریلو معاملات اور خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ 15 دن سے درد شکم کے سبب بھوانی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔