حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت کے سبب اسکول میں غیر حاضری اور تعلیم میں کمزوری سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 14 سالہ آر سیمول پیٹر نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق سیمول پیٹر تلسی نگر علاقہ کے ساکن سلیمان پیٹر کا بیٹا تھا جو 8 ویں جماعت زیر تعلیم تھا ۔ گذشتہ دو سال سے اس لڑکے کی صحت ناساز تھی اور ناسازئی صحت کے سبب وہ اسکول غیر حاضر رہتا تھا اور تعلیم پر توجہ نہیں دیا کرتا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع