ممبئ : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار نے خرابی صحت کی وجہ سے اگلے چار دنوں کے لیے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ پوار پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل دورے پر ہیں گزشتہ کل انہوں نے مغربی مہاراشٹر کے کولہاپور اور سانگلی شہر میں مختلف جلسوں سے خطاب کیا تھا۔ این سی پی (ایس پی) لیڈر اور پونے پارٹی کے صدر پرشانت جگتاپ نے کہا کہ کھانسی کی وجہ سے اسے بولنے میں تھوڑی دقتیں ہو رہی ہیں۔ جگتاپ نے کہا کہ پوار صاحب نے اپنی صحت کی وجہ سے اگلے چند دنوں کے لیے اپنے تمام پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پونے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے دفتر میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں بھی پوار شرکت نہیں کریں گے ۔ جگتاپ نے مطلع کیا کہ پرچم کشائی سابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شریکانت شرولے کے ہاتھ میں ہوگی۔