حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 58 سالہ سری رام کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن شخص خرابی صحت سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کے عالم میں دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔