حیدرآباد۔/14 اگسٹ،( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 19 سالہ شراونی جو روڈ نمبر2 اندرا نگر علاقہ کے ساکن نریندر کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی ڈگری سال دوم میں زیر تعلیم تھی۔ اس لڑکی نے 13 اگسٹ کو انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی درد شکم سے کافی پریشان تھی۔ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔