حیدرآباد۔ یکم ؍ فروری، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک جوڑے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ سومی ریڈی اوراس کی بیوی 58 سالہ منجولہ نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ یہ جوڑا خرابی صحت سے پریشان تھا اور تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ ان کے دو بیٹے ہیں ایک لڑکا بیرون ملک مقیم ہے اور ایک پٹن چیرو علاقہ میں رہتا ہے۔ میاں بیوی دونوں خرابی صحت سے پریشان تھے۔ گذشتہ چند عرصہ سے لاحق بیماریوں کے سبب ان کی صحت ناساز تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سومی ریڈی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور منجولہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع