حیدرآباد : میاں پور میں ایک خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سریتا جو جگدیش کمار کی بیوی تھی نے آج صبح عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی ۔ خاتون گذشتہ 9 سال سے خرابی صحت کے سبب پریشان تھی اور پانچ ماہ قبل والدین کے پاس آگئی تھی ۔ خرابی صحت کے سبب اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ میاںپور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔