خرابی صحت پر لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں ایک لڑکی نے خرابی صحت کے نتیجہ میں خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ درگماں جو پیشہ سے مزدور تھی اور کیشو نگر گچی باؤلی کی ساکن تھی ۔ اکثر وہ بیمار رہا کرتی تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس گچی باؤلی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سڑک حادثہ میں معمر خاتون ہلاک
حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقے رام گوپال پیٹ میں سڑک عبور کرنے والی معمر خاتون کو ایک ٹپر لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 78 سالہ منیماں ساکن رام گوپال پیٹ اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی ٹپر لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں منیماں برسرموقعہ ہلاک ہوگئی اور پولیس نے ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ۔