خراب سڑکیں نہیں، اچھی سڑکیں حادثات کا سبب:گووند کرجول

   

نئی دہلی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں سڑک حادثوں میں اضافے پر بی جے پی رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ گووند کرجول نے بیان دیا ہے کہ حادثہ خراب سڑکوں کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ گووند کرجول نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا، ‘ ہرسال ریاست میں تقریباً دس ہزار حادثے رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ میڈیا ان کا الزام خراب سڑکوں کو دیتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسا اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ‘گووند کرجول سے مرکزی حکومت کے ترمیم شدہ موٹر وہیکل ایکٹ میں طے کئے گئے جرمانوں کی رقم کو کم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر سوال کیا تھا۔ کرجول نے کہا، ‘ اچھی سڑکیں ہونے کی وجہ سے بڑے حادثے ہوتے ہیں، جہاں لوگ 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں۔