جموں،24اگست(یو این آئی) جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے جموں کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولس 25 اگست کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ شدید بارش اور خراب موسم کے پیشِ نظر طلبہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔